بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا سندھ اورپنجاب میں مخصوص نشستوں کے شیڈول کا اعلان

بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا سندھ اورپنجاب میں مخصوص نشستوں کے شیڈول ...
بلدیاتی انتخابات ‘الیکشن کمیشن کا سندھ اورپنجاب میں مخصوص نشستوں کے شیڈول کا اعلان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اورپنجاب میں مخصوص نشستوں کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں ڈسٹرکٹ کونسلزکے لیے پولنگ8 فروری کوہوگی۔الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ پنجاب میں میونسپل کارپوریشنز،میٹروپولیٹن کیلیے پولنگ 8 فروری کوہوگی۔بتایا گیا کہ پنجاب میں میونسپل کمیٹیوں کی بالواسطہ نشستوں کے لئے پولنگ11فروری کوہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب میں یونین کونسلزکی بالواسطہ نشستوں کیلیے پولنگ14 فروری کوہوگی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...