گندے پانی کی ایک بوتل انٹرنیٹ پر 1 کروڑ روپے میں فروخت ،اس میں کیا خاص بات تھیَ؟جان کر آپ بھی سب کام چھوڑ کر ۔۔۔

گندے پانی کی ایک بوتل انٹرنیٹ پر 1 کروڑ روپے میں فروخت ،اس میں کیا خاص بات ...
گندے پانی کی ایک بوتل انٹرنیٹ پر 1 کروڑ روپے میں فروخت ،اس میں کیا خاص بات تھیَ؟جان کر آپ بھی سب کام چھوڑ کر ۔۔۔

  


لندن(نیوزڈیسک)آپ نے آن لائن کئی چیزیں بکتی ہوئی دیکھی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی چیز کی فروخت کے بارے میں بتائیں گے کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون نے ایک ویب سائیٹ Ebayپر مٹی والی پانی کی بوتل کوہی ایک لاکھ ڈالر(ایک کروڑپانچ لا کھ روپے)میں فروخت کردی۔برطانیہ کے علاقے نیو کاسیل سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کاای بے پرنام polkadotqueen07ہے،اس خاتون نے مشہورDrummond Puddle(مٹی کا تالاب)سے مٹی لی اور اس سے پانی کی بوتل بناکر اسے آن لائن فروخت پرلگا دیااور دیکھتے ہی دیکھتے یہ فروخت بھی ہوگئی۔اس نے لوگوں کو متوجہ کرنے کے لئے بوتل کے بارے میں لکھا ہے کہ اس کی مقدار600ملی لیٹر ہے اور اس کو بنانے میں Drummond Puddleکا پانی استعمال کیا گیا ہے جو کہ جیسمنڈ،نیو کاسیل سے لیا گیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ پانی کی بوتل پینے کے لئے نہیں ہیں بلکہ اسے گھرکوڈیکوریٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں Puddleکا جنون کچھ عرصہ قبل ایک طوفان آنے کے بعد شروع ہوا ہے جس میں نیو کاسیل کے پل کے آخری جانب مٹی کا ایک تالاب بن گیا اور اسے پار کرنے یا اس میں گزرنے کے لئے لوگوں میں جنون نظر آنے لگا۔انٹرنیٹ پر ایسی تصاویر بھی اپ لوڈ کی گئی ہیں جس میں لوگ اس تالاب سے کود کر یا اس میں سے گزر کر اسے پار کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...