امریکہ میں دو فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ،12اہلکار لاپتہ ،تلاش جار ی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی جزیرے اوآہو کے قریب 2فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکر ا کر تباہ ہو گئے جن میں 12اہلکار سو ار تھے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں امریکی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر سمندر میں گر گئے ۔امریکی کوسٹ گارڈ ہیلی کاپٹروں میں موجود 12اہلکاروں کی تلاش کر رہی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ پر پانی میں ملبہ بکھیرا ہوا ہے جس میں لگی آگ چالیس فٹ تک بلند ہے جس کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔