کاہنہ میں پولیس کی کارروائی ،دہشت گردوں کے 4سہولت کا ر گرفتار

کاہنہ میں پولیس کی کارروائی ،دہشت گردوں کے 4سہولت کا ر گرفتار
کاہنہ میں پولیس کی کارروائی ،دہشت گردوں کے 4سہولت کا ر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )کاہنہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 4سہولت کاروں کر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ پرآمد کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاہنہ پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں کے4سہولت کاروں کوحراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 200پستول ،13کلاشنکوف اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بر آمد کر لیں ۔سی سی پی او لاہور اامین وینس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ فراہم کرتے ہیں اور ملزمان کی نشاندہی پر 6اسلحہ ڈیلرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی ۔

مزید :

لاہور -