رینجرز نے آفاق احمد پر حملے اور 10افراد کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کر لیا

رینجرز نے آفاق احمد پر حملے اور 10افراد کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کر لیا
رینجرز نے آفاق احمد پر حملے اور 10افراد کے قتل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کر لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز نے کراچی میں کارروائی کر کے ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد پر حملے اور 10افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کر کے ملزم محسن علی عرف لمباکو گرفتار کیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم بھتہ خوری اور رینجرز پر فائرنگ کے واقعات میں بھی ملوث ہے ۔گرفتار محسن علی نے 10افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے 90روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی