کراچی پولیس کے گینگ وارکے ملزمان سے تعلقات کا انکشاف، 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی پولیس کے گینگ وارکے ملزمان سے تعلقات کا انکشاف، 2 اہلکاروں کیخلاف ...
کراچی پولیس کے گینگ وارکے ملزمان سے تعلقات کا انکشاف، 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پولیس اہلکاروں کے گینگ وار کے ملزمان سے تعلقات کے انکشاف پر ڈاکس تھانے کے اہلکار اور پولیس کے بیٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی پولیس کے لیاری گینگ وار کے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ تعلقات کا انکشاف ہو ا ہے ۔ پولیس حراست میں موجود گینگ وار کے کارندے وحید نیازی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان اور دیگر جرائم میں پولیس گینگ وار کی حصہ دار ہے اور ڈاکس تھانے کے افسر طالب اور بیٹر عمران پیسوں کی وصولی کرتے ہیں، جس کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ پولیس میں موجود ایسی تمام کالی بھیڑوں کا خاتمہ کر یں گے ۔

مزید : کراچی