بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خاتون ٹرین سے ٹکرانے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خاتون ٹرین سے ٹکرانے کے باوجود معجزانہ طور پر ...
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں خاتون ٹرین سے ٹکرانے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی

  

بنگال (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک خاتون ٹرین کی ٹکر لگنے کے باوجود معجزانہ طور پر بچ گئی۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ ہیمانی مانجھی تاتانگر والی ٹرین پر بیٹھنے کیلئے پورولیا ریلوے سٹیشن جا رہی تھی اور جیسے ہی وہ ریلوے ٹریک پر پہنچی تو لڑکھڑا کر ٹریک پر ہی گر گئی اور اسی دوران 56-Wagon مال گاڑی بھی پہنچ گئی۔ اور ایک اور بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے ٹرین کو آتے ہوئے دیکھ لیا تھا لیکن اس نے رکنے کے بجائے تیزی سے ٹریک پار کرنے کی کوشش کی تاہم اسی اثناءمیں ٹرین پہنچ گئی اور خاتون سے ٹکرا گئی جس پر خاتون ٹریک کے اندر ہی گر گئی اور دم سادھے لیٹی رہیں۔ قریب موجود عینی شاہدین اور ریلوے کے عملے نے بھی خاتون سے لیٹے رہنے کو کہا۔

جیسے ہی مال گاڑی گزری تو لوگ تیزی سے خاتون کی جانب بڑھے اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ وہ بالکل صحیح سلامت تھیں اور گرنے کے باعث صرف معمولی خراشیں ہی آئی تھیں۔ خاتون کو فوراً سٹیشن پر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی اور وہ اپنی مطلوبہ ٹرین پر بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ وہاں موجود ایک عینی شاہد نے اس منظر کو موبائل فون کے کیمرے کے ذریعے محفوظ بھی کر لیا جو سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہو رہا ہے۔

Train Hit by dailypakistan

مزید : ڈیلی بائیٹس