ڈاکٹر عاصم کو نیب سے رعایت ملنے لگی ،پلی بارگینگ کا امکان

ڈاکٹر عاصم کو نیب سے رعایت ملنے لگی ،پلی بارگینگ کا امکان
ڈاکٹر عاصم کو نیب سے رعایت ملنے لگی ،پلی بارگینگ کا امکان

  

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک )کرپشن کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کو نیب کی تحویل میں رعایت ملنے لگی ہے،امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ عرصے تک نیب اور ڈاکٹر عاصم میں معاملات طے جائیں گے جس کے بعد ڈاکٹر عاصم پلی بارگینگ کی مد میں کچھ رقم ادا کریں گے ۔ نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم کی صحت کا بھر پور خیال رکھا جا رہا ہے ۔نیب کی حراست میں ڈاکٹر عاصم سے ان کے اہل خانہ اور دوست روز ملنے آتے ہیں ۔

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کو نیب کی حراست حکام کی حراست میں نجی کلینک لے کر جا یا گیا جہاں کئی گھنٹے تک ان کا علاج جاری رہا ۔ذرائع کے مطابق کچھ روز قبل اہم شخصیت نے بھی نیب کی تحویل میں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیب اور ڈاکٹر عاصم کے دومیان معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد پلی باگینگ ہو سکتی ہے ۔

مزید : قومی