ٹویٹر پر داعش کو پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا الزام ،امریکی عدالت میں مقدمہ درج

ٹویٹر پر داعش کو پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا الزام ،امریکی عدالت ...
ٹویٹر پر داعش کو پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم فراہم کرنے کا الزام ،امریکی عدالت میں مقدمہ درج

  


میامی (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر کو پہلی بار شدت پسند تنظیم ”داعش“کو پروپیگنڈے کا پلیٹ فارم مہیا کرنے کے الزام پرقانوی چارہ جوئی کا سامنا کر نا پڑ گیا لیکن ٹویٹر نے دہشتگردی کی معاونت کے الزام کو مسترد کر دیاہے ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ”ٹویٹر“ کے خلاف مقدمہ ایک امریکی شہری کی بیوہ نے ریاست فلوریڈا کی عدالت دائر کیا ہے۔ مدعیہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ”ٹوئٹر“ نے داعش کو اپنے شدت پسندانہ خیالات کی تشہیر کے لیے ایک فورم مہیا کیا اور یوں ٹیوٹر بالواسطہ طور پر اس کے شوہر کے قتل کا موجب ٹھہرا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ”ٹیوٹر“ نے داعش کو اپنے سخت گیر خیالات کو دوسروں تک پہنچانے، اپنی صفوں میں جنگجو بھرتے کرنے اور فنڈز جمع کا موقع فراہم کیا۔

خاتون کا کہناہے کہ ”ٹوئٹر“ جیسے سماجی رابطے کے آلات دہشت گردی کے طوفان کی شدت بڑھانے کا موجب بن رہے ہیں۔ سوشل میڈیا دور حاضر میں دہشت گردوں کا ایک دوسرے سے رابطوں کے ساتھ ساتھ دوسروں کو اپنے چنگل میں پھنسانے کا آسان ذریعہ ہے۔ ٹویٹر کے ذریعے داعش اپنے شدت پسندانہ خیالات کی تبلیغ و تشہیر نہ کرتی نومبر 2015ءکو اردن میں اس کا شوہر دہشت گردی کے حملے کا نشانہ نہ بنتا۔

تاہم ترجمان ٹویٹر کا کہناہے کہ پوری دنیا کے انتہا پسند گروپوں سے ہم خود بھی براہ راست متاثر ہیں اور انٹرنیٹ پر دہشت گردوں کی کارروائیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیوٹر پردہشت گردی اور انتہا پسندی کی تبلیغ کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ہمارے قواعد وضوابط سب کے سامنے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیوٹر کی جانب سے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو شدت پسندی کی سرگرمیوں میں ملوث اکاو¿نٹس کی نشاندہی کر کے انٹیلی جنس اداروں کے تعاون سے انہیں بلاک کر رہی ہے۔ اس لیے کسی فرد یا ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر بنیاد پرستی کے فروغ میں معاونت کا الزام بے بنیاد ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...