سندھ پولیس کا انوکھا کام،ون ویلرز کو ساحل سمندر پر ہی مرغا بنا دیا ،بانگ بھی دلوائی

سندھ پولیس کا انوکھا کام،ون ویلرز کو ساحل سمندر پر ہی مرغا بنا دیا ،بانگ بھی ...
سندھ پولیس کا انوکھا کام،ون ویلرز کو ساحل سمندر پر ہی مرغا بنا دیا ،بانگ بھی دلوائی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی پولیس نے ساحل سمندر پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کو پکڑ سب کے سامنے وہیں مرغا بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ساحل سمندر پر نوجوانوں کا ایک گروہ موٹر سائیکلوں پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے میں مصروف تھا کہ پولیس موبائلز نے انھیں آن گھیرااور انہیں گرفتار کر کے انہیں ساحل سمندر پر ہی مرغا بنا دیا ۔پولیس اہلکاروں نے نوجوانوں کی جان صرف مرغا بنا کر نہ چھوڑی بلکہ ان سے بانگ بھی دلوائی ۔پولیس اہلکار مرغا بنے ہوئے نوجوانوں سے پوچھتے رہے کہ کیا وہ آئندہ ون ویلنگ کریں گے ؟جس پر نوجوانوں نے توبہ کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کبھی بھی ون ویلنگ نہیں کریں گے ۔

مزید : کراچی