بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ کھول کے رکھ دیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ کھول کے رکھ ...
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ کھول کے رکھ دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے چمکتے دمکتے آسمان پراپنا آپ منوانے کے لئے بھارتی اداکاراﺅں کو کن” تاریک راہوں“ کا سامنا کرنا پڑتاہے اور بھارتی فلم انڈسٹری کی چمک دمک کے پیچھے چھپے ’’سیاہ چہرے‘‘ نئی آنے والی لڑکیوں کے شوق اور مجبوری کا فائدہ کیسے اٹھاتے ہیں  اس کا اندازہ اسٹار اداکار کنگنا رناوت کے تازہ انکشاف سے لگایا جا سکتا ہے۔

اپنی بہترین اداکاری سے خود کو منوانے والی کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری کے ابتدائی دنوں ” سٹرگل پیریڈ “ میں اُسے جسمانی استحصال کا شکار ہونا پڑا۔

”این ڈی ٹی وی“ پرمشہور بھارتی صحافی برکھا دَت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے بتایا کہ وہ بھی جسمانی استحصال کا شکار ہوئی ہیں، ان کے مطابق استحصال کرنے والا ان کے والد کی عمر کا تھا، جسے وہ اپنا باپ مانتی تھیں۔ کنگنا نے بتایا ان دنوں وہ انتہائی مشکل میں تھیں اور خود کو پھنسا ہوا محسوس کرنے لگی تھی، تاہم کنگنا نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے شخص کے نام کا انکشاف نہیں کیا۔فلم انڈسٹری میں اپنے آغاز اور ابتدائی دور کی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کنگنا نے بتایا،’اس نے مجھے فورس کیا، مخالفت کرنے پر مجھے مارا پیٹا بھی، جب اُس کی مار پیٹ سے میرے سر سے خون نکلنے لگا تو میں نے اپنی سینڈل اُس شخص کے سر پر مار دی لیکن وہ مجھ سے زیادہ طاقتور تھا ۔‘

کنگنا کا کہنا تھا کہ میں نے بھاگ کر اس شخص کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرائی۔انہوں نے کہا کہ اس فیلڈ میں آپ کو لگتا ہے کہ لوگ آپ کی مدد کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، یہاں کوئی مفت لانچ نہیں ہوتا ہے۔

مزید : تفریح