پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ،شیو سینا کا رہنما وشنو گپتا گرفتار

پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ،شیو سینا کا رہنما وشنو گپتا گرفتار
پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ،شیو سینا کا رہنما وشنو گپتا گرفتار

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں پاکستان ائیر لائینز کے دفتر پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے الزام میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے رہنما وشنو گپتا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے ۔واضح رہے انتہا پسند ہندووں کی جانب سے پی آئی اے کے دفتر پرحملے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نے پی آئی اے کے دفتر کی سیکیورٹی بڑھانے اور حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔

مزید : بین الاقوامی