دبئی کے ساحل پر پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر کسی بھی پاکستانی کیلئے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

دبئی کے ساحل پر پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر کسی بھی پاکستانی ...
دبئی کے ساحل پر پاکستانی شہری کی ایسی شرمناک حرکت کہ جان کر کسی بھی پاکستانی کیلئے غصے پر قابو رکھنا مشکل ہوجائے

  

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات جا کر اپنے ہم وطنوں کے لئے بہت بڑی شرمندگی کا باعث بننے والے پاکستانی کو پولیس نے درجنوں افراد کے سامنے دبئی کے ساحل پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سر عام ایک معصوم بچے کے ساتھ اس کی والدہ کے سامنے شیطانی فعل کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں: شاپنگ پر گئی بیگم کا انتظار کرتے گاڑی میں بیٹھے آدمی کی ایسی غلیظ ترین حرکت کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا کردیا

شرمناک الزامات میں گرفتار ہونے والے شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے شراب پی رکھی تھی اور ساحل کے قریب نہاتے ایک 10 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بچے کی والدہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا جمیرا اوپن بیچ پر تیراکی کررہا تھا کہ اس کے قریب موجود ایک شخص اس کی طرف بڑھا اور اسے دبوچ لیا۔ یہ شخص بچے کی مزاحمت کے باوجود اسے بار بار اپنے ساتھ پانی میں کھینچتا رہا۔ یہ صورتحال دیکھ کر خاتون نے چیخ و پکار شروع کردی جس پر لوگ جمع ہوگئے اور اس بے حیاءشخص کو پکڑلیا۔

بچے کے والد کی شکایت پر پولیس نے اسے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے ملزم پر دست درازی اور بچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کے لئے اسے دبئی کرمنل کورٹ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس