رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کا قانون لاہور ہائی کورٹ ...
رات 10بجے کے بعد گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی کا قانون لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں رات 10بجے کے گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار منیر احمد ایڈووکیٹ نے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہریوں کو شادی کی تقریبات کے حوالے سے وقت کا پابند کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،گھروں میں بھی 10بجے کے بعد تقریبات پرضلعی انتطامیہ مہمانوں کو ہراساں کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 10بجے کے بعد شادی کی تقریبات پر پابندی بجلی کی بچت اور سیکیورٹی خدشات کے نام پر عائد کی گئی ہے جو بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رات 10بجے کے گھروں میں شادی کی تقریبات پر پابندی اورمیرج فنکشنز آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید :

لاہور -