ہائی کورٹ:نابینا افراد پر پولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست دائر

ہائی کورٹ:نابینا افراد پر پولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست دائر
ہائی کورٹ:نابینا افراد پر پولیس تشدد کے خلاف متفرق درخواست دائر

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )نابینا افراد پرپولیس تشدد اور ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نابینا اور معذور افراد کو ملازمتوں میں تین فیصد کوٹہ دینے کے بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے مگر ان دعوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آنے والے پڑھے لکھے نابینا اور معذور افراد کو پولیس کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ آئین پاکستان،بنیادی انسانی حقوق اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے عدالت نابینا اور معذور افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا حکم دے جبکہ نابینا اور معذور افراد کے ملازمتوں میں تین فیصد کوٹے پر عمل درآمد کے بھی احکامات صادر کرے۔

مزید : لاہور


loading...