ناراض ہوں تو ہڑتال ،خوش ہوں توبھی ہڑتال ،وکلاءنے سانحہ ڈسکہ کے مجرم تھانیدار کی سزا پر ہڑتال کردی

ناراض ہوں تو ہڑتال ،خوش ہوں توبھی ہڑتال ،وکلاءنے سانحہ ڈسکہ کے مجرم تھانیدار ...
ناراض ہوں تو ہڑتال ،خوش ہوں توبھی ہڑتال ،وکلاءنے سانحہ ڈسکہ کے مجرم تھانیدار کی سزا پر ہڑتال کردی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )وکلاءناخوشگوار واقعات اور اقدامات کے خلاف ہڑتالیں کرتے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز وکلاءنے خوشی کے اظہار کے طور پر بھی پنجاب بھر میں ہڑتال کردی ۔یوں وکلاءنے ایک نئی روایت قائم کردی کہ ناراض ہوں تب بھی ہڑتال ،خوش ہوں تو بھی ہڑتال ۔پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے خلاف عدالتی فیصلے آنے پر وکلاءنے یوم تشکر منایااور فوری سماعت کے متقاضی مقدمات کے سوا کسی دوسرے مقدمہ میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،باررومز میں خصوصی اجلاس منعقد کئے گئے۔سیشن،سول ،دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی وکلاءصرف اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے جبکہ عمومی مقدمات میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں لائے جانے والے قیدیوں کو اگلی تاریخیں دے کر روانہ کر دیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...