ملتان میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن متاثر،ٹرینیں تاخیر کا شکار

ملتان میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن متاثر،ٹرینیں تاخیر کا شکار
ملتان میں شدید دھند ،فلائٹ آپریشن متاثر،ٹرینیں تاخیر کا شکار

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ملتان اور گردو نواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن اور ٹرنیوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان اور گردو نواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ملتان آنیوالی پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ہے جبکہ ٹرنیوں کی آمد میں بھی غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب موٹر وے پولیس نے بھی شہریوں کو فضول سفر کرنے سے منع کیا ہے ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سفر انتہائی ضرورت کے وقت کریں اور سفر کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال ضرور کریں ۔

مزید : ملتان