حکومت نے کالعدم جیش محمد کی تمام ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ، مولانا مسعود ازہر کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

حکومت نے کالعدم جیش محمد کی تمام ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ، مولانا مسعود ازہر ...
حکومت نے کالعدم جیش محمد کی تمام ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ، مولانا مسعود ازہر کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے کالعد م جیش محمد کی آفیشل ویب سائٹ بند کردی،مولانا مسعود ازہر کے بیانات ،مضامین اور آڈیو   پیغامات نشر کرنے والی جیش محمد کی دیگر ویب سائٹس بھی بلاک ہو گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پٹھانکوٹ ائر بیس پر ہونے والے حملے اور بھارتی حکومت کی جانب سے حملے میں مولانا مسعود ازہر اور جیش محمد کے ملوث ہونے کے مبینہ ثبوت پاکستانی حکومت کو پیش کئے تھے اور سخت کاروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔گذشتہ تین روز کے دوران ملک بھر سے جیش محمد کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور دفاتر کو سیل کرنے کا حکومتی عمل شروع کیا  گیا  جبکہ جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود ازہر ، اُن کے بھائی مفتی

عبد الرﺅف اصغر ،اور مولانا مسعود ازہر کے برادر نسبتی سمیت دیگر اہم رہنماﺅں  کو  بھی گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا ۔صوبہ خیبر پختونخواسے شائع ہونے والے جیش محمد کے ترجمان اخبار ہفت روزہ ”القلم “ اور آن لائن ویب سائٹ القلم آن لائن ،بناتِ عائشہ ،رنگ ونور، فتح الجوادسمیت  جیش محمد کی دیگر ویب سائٹس کو بھی آج فوری طور پر بلاک کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ملک کے مختلف  شہروں سے جیش محمد کے راہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں اورمختلف مقامات پر چھاپوں اور کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : قومی