سعودی عرب میں بڑا اعلان ہوگیا، ایک غلطی جو غیر ملکی اکثر کرتے ہیں، اب اس پر کفیل کو جیل بھیج دیا جائے گا

سعودی عرب میں بڑا اعلان ہوگیا، ایک غلطی جو غیر ملکی اکثر کرتے ہیں، اب اس پر ...
سعودی عرب میں بڑا اعلان ہوگیا، ایک غلطی جو غیر ملکی اکثر کرتے ہیں، اب اس پر کفیل کو جیل بھیج دیا جائے گا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں وزٹ ویزا پر آنے اور پھر بروقت واپس نہ جانے والے غیر ملکیوں کے کفیلوں کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر وہ وزٹر کو بروقت واپس بھیجنے میں ناکام ہوئے تو انہیں 50 ہزار سعودی ریال جرمانے اور چھ ماہ قید کی سزا دی جا سکتی ہے، جبکہ وزٹر کو ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید جانئے: سعوی عرب نے ایران کے خلاف انوکھا ترین طریقہ اپنالیا، ایک ایسے میدان میں مشکل کھڑی کردی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

محکمہ پاسپورٹ نے ریذیڈنسی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو سزائیں دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نام بھی اخبارات میں شائع کئے جاتے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ وزٹ ویزا پر مملکت میں آنے والے ہر شخص کو خوش آمدید کہا جاتا ہے، لیکن یہ یقینی بنایا جائے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے روانگی کی جائے، جبکہ مملکت میں قیام کے دوران قانون کی مکمل پابندی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...