ذہنی تناﺅ سے نجات حاصل کرنے کے 7آسان طریقے اپناکر زندگی آسان بنائیں

ذہنی تناﺅ سے نجات حاصل کرنے کے 7آسان طریقے اپناکر زندگی آسان بنائیں
ذہنی تناﺅ سے نجات حاصل کرنے کے 7آسان طریقے اپناکر زندگی آسان بنائیں

  

لاہور(نیوز  ڈیسک )آج کل کی مصروف زندگی میں ہر انسان کی زندگی میں ذہنی تناﺅ ہونا تو عام بات ہے، لیکن کبھی کبھی یہ ذہنی تناﺅ بہت ساری دیکھی اَن دیکھی اور سنی اَن سنی   بیماریوں کی وجہ بھی بن جاتا ہے۔

ہماری زندگی میں پیدا ہونے والے ذہنی تناﺅ   سے لاپروائی برتنا ہمارے لئے کافی مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔اگر ہم روزمرہ کی زندگی میں اپنے لئے کچھ وقت نکالیں تو ذہنی تناﺅ سے مکمل چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

ہم نے آپ کے لئے 7 ایسے اقدامات تجویز کر رہے ہیں جنہیں اپنا کرآپ ذہنی تناﺅ سے مکمل چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔

نیند

نیند پوری نہ ہونا بھی ذہنی تناﺅ  کی ایک وجہ ہو سکتا ہے، بالغ مرد و خواتین کے لیے 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کی ضروری ہوتی ہے، نیند میں ہی آپ کے دماغ کی صفائی بھی ہوتی ہے اور قدرتی طور پر ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے،اس لئے نیند پوری لیں ورنہ ادھوری نیند کی وجہ سے آپ کو ذہنی تناﺅ کا سامنا ہو سکتا ہے،ذہنی تناﺅ کم کرنے کے لئے مکمل نیند لینا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

ورزش

ٹہلنا، ورزش اور سائیکلنگ ذہنی تناﺅکو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں،  ایکسر سائز کرنے سے اعصابی نظام مضبوط ہو تا ہے،اعصابی نظام کی مضبوطی آپ کو خوشی اور راحت کا احساس دلاتی ہے،لیکن ایکسر سائزمیں کسی کے ساتھ مقابلہ بازی نہ کریں کیونکہ اس سے بھی ذہنی تناﺅوالے ہارمون کی سطح بڑھنے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔

موسیقی

ماہرین کا ماننا ہے کہ ذہنی تناﺅ کم کرنے کے لئے اپنی پسند کی موسیقی سننا بھی ایک علاج ہے، اپنی من پسند  پسندیدہ موسیقی سننے سے آپ کو ذہنی تناﺅ سے کافی حد تک نجات حاصل کر سکتے ہیں. بہت ساری تحقیق کے ذریعے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ذہنی تناﺅاور ڈپریشن دور کرنے میں موسیقی کا اہم کردار ہوتا ہے۔

واک

ذہنی تناﺅدور کرنے کے لئےواک یعنی صبح کی سیر اور دوڑنا بھی ایک بہتر اقدامات میں شمار ہوتا ہے، آپ ورزش کرنے کے ساتھ ساتھ واک اور صبح کی سیر سے بھی ذہنی تناﺅ سے نجات حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ اس دوران آپ کے جسم میں آکسیجن کا بہاو بڑھ جاتا ہے اور آپ تنومند ہو جاتے ہیں،اگر آپ روز کم از کم 30 منٹ بھی واک کریں تو آپ کو بہت حد تک ذہنی تناﺅ پر قابو پا سکتے ہیں،اس سے آپ جسمانی طو ر پر تو فٹ رہیں گے ہی ساتھ ہی آپ کو ذہنی سکون بھی ملے گا۔

ڈائری لکھنا

ذہنی تناﺅ سے نجات کے لئے روزنامچہ(ڈائری) لکھنے کی بھی عادت ڈال لیں ، ایساکرنے سے آپ ذہنی تناﺅ پر قابو پا سکتے ہیں، آپ اپنی  روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے معمولی اور غیر معمولی واقعات کو ”ضبط تحریر “ میں لانا شروع کر دیں ،لکھنے کی یہ عادت بھی یقینا ذہنی تناﺅ  کو  دور کرنے میں مددگار ثابت ہو گی۔

کتاب پڑھنا

ذہنی تناﺅپر قابو پانے کے لئے کتابیں پڑھنا بھی ایک اچھا طریقہ ہے،آپ کو آپ کی پسندیدہ کتابیں پڑھ کر خوشی محسوس ہوگی اور بڑی حد تک ذہنی تناﺅ میں کمی واقع ہو جائے گی۔

یوگا

ذہنی تناﺅسے نجات کا سب سے آسان طریقہ ہے یوگا ، اگر آپ روزانہ کم از کم 30 منٹ یوگا کریں تو ذہنی تناﺅکو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت