شہر قائد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان انٹیلی جنس کے چار اہلکار گرفتار

شہر قائد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان انٹیلی جنس کے چار اہلکار ...
 شہر قائد میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، افغان انٹیلی جنس کے چار اہلکار گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کر کے افغان انٹیلی جنس کے4اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل سماءنیوز کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی اداروں نے کراچی کے علاقہ رضویہ کالونی میں غیر ملکی تارکین وطن کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس دوران افغان فوج اور پولیس کے چار اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا۔چاروں اہلکا ر بغیر کسی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے جن کا تعلق افغان صوبے غزنی سے ہے ۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں امان اللہ ،عزیز ،عبد الغفار اور حکیم اللہ شامل ہیں ۔ملزمان کو گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے جاسوسی ،ٹارگٹ کلنگ اور کالعدم تنظیموں سے رابطے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید : کراچی