مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،پٹھان کوٹ واقعہ بہت بڑا ٹوپی ڈرامہ تھا:شیخ رشید

مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،پٹھان کوٹ واقعہ بہت ...
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ،پٹھان کوٹ واقعہ بہت بڑا ٹوپی ڈرامہ تھا:شیخ رشید

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ حملہ بہت بڑا ٹوپی ڈرامہ ہے ،دونوں ممالک کی ایجنسیوں کو واقعے کی مشترکہ تحقیقات کرنی چاہیئں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ود معید پیرزادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جس کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔پٹھان کوٹ حملہ ایک بہت بڑا ٹوپی ڈرامہ تھا اس لیے دونوںممالک کی ایجنسیوں کو مشترکہ طور پر واقعے کی تحقیقات کرنی چاہیئں۔اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں اہمیت سڑکوں کی نہیں ہے بلکہ اس سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہو جائے گا.

مزید : اسلام آباد