عالیہ بھٹ اور سدھارتھ رات گئے ملاقات کرتے ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے

عالیہ بھٹ اور سدھارتھ رات گئے ملاقات کرتے ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے
عالیہ بھٹ اور سدھارتھ رات گئے ملاقات کرتے ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار سدھارتھ نے آپس میں تعلقات کا کھلے عام تو اظہار نہیں کیا لیکن دونوں کو متعدد بار اکھٹے دیکھا گیا ہے اور ایک بار پھر دونوں اداکاروں کو رات  گئے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیااور ان کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ اور سدھارتھ کسی پارٹی یا تقریب پر نہیں گئے تھے بلکہ دونوں ستارے کرن جوہر کے آفس کے قریب ایک ہی گاڑی میں اکھتے آتے اور جاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں اور فوٹوگرافر زنے دونوں کی تصاویر اپنے کیمرے میں عکس بند کر لیں ۔
اس موقع پر عالیہ بھٹ اور سدھارتھ دونوں انتہائی پرسکون انداز میں ایک دوسرے باتیں کرتے ہوئے نظر آئے اور میڈیا پر خاص توجہ نہیں دی ۔
واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے بالی ووڈ کی فلم ’سوڈنٹ آف ا یئر ‘میں اپنا ڈبیو کیا اور اس کے بعد ان کی آپس میں دوستی گہری ہونے کی خبریں بھی آئیں اور وہ کئی بار ایک ساتھ دیکھے گئے جبکہ عالیہ سدھارتھ کے والدین سے ملتے ہوئے بھی دیکھی گئیں ہیں ۔
دونوں کی جانب سے آپس میں تعلقات کی افواہوں کی تردید کی جاتی رہی ہے اور کہا جاتا رہاہے کہ وہ دونوں آپس میں صرف اچھے دوست ہیں ۔

مزید :

تفریح -