جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین“ منایا گیا،ملک و قوم کی سلامتی اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین“ منایا ...
جماعت اہل حدیث کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین“ منایا گیا،ملک و قوم کی سلامتی اور سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم تحفظ حرمین شریفین“ منایا گیا۔

 لاہور، کراچی، ساہیوال، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسیٰ، کھاریاں، جہلم، راولپنڈی، اسلام آباد ، فیصل آباد ملتان اور  ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں سمیت آزادکشمیراور گلگت بلتستان کی تمام اہل حدیث مساجد میں عالم اسلام کے محسن سعودی عرب کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیلئے خطبات جمعہ دئیے گئے۔ جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفا رروپڑی ، مرکزی  جمعیت اہل حدیث مولانا رانا محمدنصر اللہ خاں، جماعت الدعوة کے مولانا امیر حمزہ، جماعت غرباءاہل حدیث کےعلامہ  زاہد محمود ہاشمی، تحریک دعوت و توحید کے مولانا میاں  محمدجمیل ،

مولانا شکیل الرحمن ناصر، حافظ ابو عبداللہ فاروقی ، مولانا شاہد محمود جانباز سمیت دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات پر ایرانی واویلا بے بنیاد اور سعودی سفارتخانے کو جلانا عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سعودی عرب عالم اسلام کا سربراہ اور محسن ملک ہے جو دنیابھر کے تمام اسلامی ممالک کو کسی بھی پریشانی میں ہر طرح کے ممکنہ تعاون میں ہمیشہ پیش پیش ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی عدالتیں شرعی اور ان کے فیصلے عین قرآن و سنت کے مطابق ہیں، جن کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی سلامتی ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے اور ہر مسلمان کو پاک سر زمین کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور دین کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

مزید :

لاہور -