وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدرات ہونے والی اے پی سی کی اندرونی کہانی

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدرات ہونے والی اے پی سی کی اندرونی کہانی
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدرات ہونے والی اے پی سی کی اندرونی کہانی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آل پارٹیز کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر شرکاءہنستے رہے ۔

جیو نیوز کے مطابق آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں نواز شریف اور پرویز خٹک خوشگواز موڈ میں نظر آئے ۔پرویز خٹک نے وزیر اعظم سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وفاق ملک کا ترقیاتی پروگرام تیار کرے تو کے پی کے حکومت سے بھی مشورہ کر لیا کرے جس پر وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جب آپ صوبے کا ترقیاتی پروگرام بنائیں تو وفاق سے بھی مشورہ کر لیا کریں اور اگر آپ صوبے کی ترقی کا کوئی بھی پلان بنائیں گے تو ہم اس میں آپ کو ہر قسم کا تعاون فراہم کریں گے ۔نواز شریف نے کہا کہ جب زلزلہ آیا تو وہ خود پشاور گئے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے سے متاثرین کی بحالی کے لیے تجاویز بھی مانگیں ۔ نواز شریف اور پرویز خٹک کے درمیان ہونے والے اس دلچسپ مقالمے پر اے پی سی کے تمام شرکاءہنستے رہے ۔

مزید : اسلام آباد