اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی :خورشید شاہ

اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی :خورشید شاہ
اقتصادی راہداری منصوبے کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی :خورشید شاہ

  

سکھر (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاہے کہ اقتصاد ی راہداری منصوبے کی بنیاد آصف علی زرداری نے رکھی لیکن اب اقتصادی راہداری منصوبے پر ہمیں تحفظات ہیں کیو نکہ حکومت چاہتی ہے کہ پہلے مغربی روٹ سے پیسے کمائے جائیں۔سکھر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت مغربی روٹ پر 4,5ارب روپے لگاتی تو اعتراضات سامنے نہ آتے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو پٹھان کوٹ واقعے اور 34ملکی اتحاد میں شمولیت پربریفنگ دینی چاہیے، حکومت سے بارہا کہا کہ اہم معاملات پر بریفنگ دے اور وزیراعظم کے ایوان میں آنے سے متعلق بل لائے تھے جسے مسترد کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وزراءبھی پارلیمنٹ میں آنے سے گھبراتے ہیں ۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلم ممالک میں دہشت گردی ہو رہی ہے ،افسوس کہ کوئی مسلم لیڈرایسا نہیں ہے جو مسلمانوں کو ساتھ لے کر چلے ۔اسلامی دنیا میں لیڈر شپ کی کمی افسوسناک ہے ۔

مزید : سکھر