سندھ حکومت نے مجرموں کے تحفظ کے لیے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل منظور کیا :عمران خان

سندھ حکومت نے مجرموں کے تحفظ کے لیے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل منظور ...
سندھ حکومت نے مجرموں کے تحفظ کے لیے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل منظور کیا :عمران خان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے کریمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل کی مخالفت کردی ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ مجرموں کو تحفظ دینے کے لیے سندھ حکومت نے ترمیمی بل پاس کیا جس کی سخت مخالفت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس بل کے تحت حکومت کسی بھی ملزم کا کیس با آسانی عدالتوں سے خارج کر اسکتی ہے ۔واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے کریمنل پراسیکیوشن ترمیمی بل منظور کیا ہے جس کے تحت صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی سمیت کسی بھی عدالت میں زیر سماعت مقد مہ ختم کراسکتی ہے اور حکومت کو ملزم کے خلاف الزام واپس لینے کااختیاربھی ہوگا۔

مزید : قومی