’ISI نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا‘ بھارت کا نیا رونا

’ISI نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا‘ بھارت کا نیا رونا
’ISI نے ہماری نسلوں کو تباہ کردیا‘ بھارت کا نیا رونا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنے ہاں اٹھنے والے ہر فتنے کا الزام پاکستان کے سرتھوپنا بھارت کا وطیرہ ہے۔ پاکستان کی طرف سے ایک کبوتر اڑ کر بھارت چلا جائے تو بھارتی حکام شور مچا دیتے ہیں اور اس بیچارے کبوتر کو لیبارٹری بھیجوا کر ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو جائے تو جھٹ سے الزام پاکستان کے سر منڈھ دیتے ہیں۔ اب بھارتی پنجاب میںسالانہ کروڑوں کی منشیات فروخت اور استعمال ہونے کا الزام بھی بھارتی حکام نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر عائد کر دیا ہے۔

مزید جانئے: بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ، ہندوسینا کا سربراہ وشنوگپتاگرفتار
بھارتی حکام یہ نیا رونا رونے لگے ہیں کہ ”پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے ہماری نسلیں برباد کر دی ہیں۔“بھارت کے ادارے اے آئی آئی ایم ایس نے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں سالانہ ساڑھے 7ارب بھارتی روپے (تقریباً 11ارب 63 کروڑ پاکستانی روپے) کی منشیات استعمال کی جا رہی ہیں جن میں سے ساڑھے 6ارب بھارتی روپے (تقریباً10ارب پاکستانی روپے) کی صرف ہیروئن ہی استعمال کی جاتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تقریباً ساری کی ساری منشیات پاکستان سے سمگل ہو کر بھارتی پنجاب میں آتی ہیں اور ان سمگلروں کو پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی مدد حاصل ہوتی ہے۔ یہ کہانی بھی گھڑ لی گئی ہے کہ جن دہشت گردوں نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملہ کیا وہ بھی اسی سمگلرنیٹ ورک کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئے تھے۔ بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سمگل ہونے والی یہ منشیات صرف بھارتی پنجاب ہی میں استعمال نہیں ہو رہیں بلکہ نئی دہلی جیسے دیگر بڑے شہروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی ہے کہ منشیات کے ذریعے بھارتی پنجاب میں نشیﺅں کی ایک فوج تیار کی جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت بھارتی پنجاب میں 2لاکھ 30ہزار سے زائد افراد منشیات کے عادی ہیں۔