قلات میں شدید برف باری،ہربوئی کے مقام پر10افرادپھنس گئے

15 جنوری 2017 (19:33)

قلات(ڈیلی پاکستان آن لائن) قلات کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری کے باعث ہربوئی کے مقام پر10افرادپھنس گئے ،رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3دن سے ایک مکان میں پناہ لے رکھی ہے،ریسکیو کے لیے متعلقہ حکام کوکئی بارفون کیا لیکن ابھی تک ہماری شنوائی نہیں ہوئی۔ ہمارے پاس خوراک اور پانی کا ذخیرہ بھی اب ختم ہوگیا ہے۔

مزیدخبریں