مغربی بھارتی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے سکول کی 2 طالبات ہلاک
نئی دہلی(این این آئی) مغربی ساحلی علاقے میں ایک کشتی کے غرق ہونے کے حادثے میں سکول کی 2 طالبات ڈوب گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی حکام نے بتایاکہ مغربی ساحلی علاقے میں ایک کشتی کے غرق ہونے کے حادثے میں سکول کی 2 طالبات ڈوب گئی ہیں جبکہ کم از کم6کے لاپتہ ہونے کا بتایا گیا ہے۔ ڈوبنے والی کشتی پر40 نوجوان طلبہ سوار تھے اوریہ کشتی بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ساحلی شہر امبید نگر کے ڈاہانْو علاقے کی حدود میں حادثے کا شکار ہوئی۔ اس کشتی پر مقامی سکول کے بچے پکنک منانے کے لیے سوار تھے۔