دھرنوں اور تحریکوں کا وقت نہیں ،امن و استحکام کو قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے:احسن اقبال

دھرنوں اور تحریکوں کا وقت نہیں ،امن و استحکام کو قائم رکھنا وقت کی ضرورت ...
دھرنوں اور تحریکوں کا وقت نہیں ،امن و استحکام کو قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے:احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دنیا میں تیز ترین ابھرتی معیشتوں میں شمار ہونے لگ گئی ہے،دھرنوں ، تحریکوں کا وقت نہیں امن اور استحکام کو قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔
مسقط میں پاکستانی کیمونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر  احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن اپنے مقررہ مدت پر ہونگے ،حکومت نے بجلی کے بحران اور دہشت گردی کے عفریت پہ قابو پایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اربوں ڈالر کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں ، پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔احسن اقبال کا کہنا تھا  کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ، ہمیں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا ہے، دھرنوں ، تحریکوں کا وقت نہیں ،امن اور استحکام کو قائم رکھنا وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت دنیا میں تیز ترین ابھرتی معیشتوں میں شمار ہونے لگ گئی ہے ۔

مزید :

قومی -