چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2017ء میں سگریٹ نوشوں کی تعداد میں نمایاں کمی
بیجنگ (آئی این پی ) 2017ء میں بیجنگ میں سگریٹ نوشوں کی تعداد 3.99ملین تھی جو کہ جون 2015ء میں شہر میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے اطلاق سے قبل کے اعدادوشمار سے 1.1فیصد پوائنٹس کم ہے۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق میونسپل صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن کاکہناتھاکہ گذشتہ ڈھائی برسوں میں شہر میں سگریٹ نوشوں کی تعداد 200000سے کم رہی ،بیجنگ کے طبی اداروں نے سگریٹ نوشی سے چھٹکارے کیلئے 7.7ملین سے زائد افراد کو خدمات پیش کیں جبکہ شہر کے 61ہسپتالوں نے سگریٹ نوشی کے چھٹکارے کے کلینک کھولے۔بیجنگ میں یکم جون 2015ء کو ’’ تاریخ میں سگریٹ نوشی پر سخت ترین پابندی ‘‘ پر عملدرآمد کیا جس کے تحت ان ڈور عومی مقامات ، کام کرنے کی جگہوں اور عوامی ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کی ممانعت کی گئی ۔