آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کھیلے گی

آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


آکلینڈ(آئی این پی ) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ(کل)منگل کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس کو ابتدائی میچ میں افغانستان انڈر 19 ٹیم کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
، ابتدائی میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کیلئے دوسرا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہو گیا ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے اسلئے ایونٹ میں کم بیک کرنے کیلئے گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔