شاہینوں کا ہملٹن میں بسیرا ، کیویز کو سیریز میں 3.0کی برتری
ہملٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ کے لیے ہمیلٹن پہنچ گئی۔ ٹیم پاکستان کے لیے دورہ نیوزی لینڈ ڈراؤنا خواب سیریز کے پہلے تینوں ون ڈے مقابلوں میں شکست سے دو چار چوتھے میچ کے لیے کھلاڑی ہیملٹن پہنچ گئے، پندرہ جنوری سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا۔سیریز میں پہلی جیت کے متلاشی قومی شاہین جان ماریں گے۔ اونچی اڑان بھریں گے، تمام خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر اِن ایکشن ہوں گے۔ سولہ جنوری کو شیڈول سیریز کا چوتھا میچ ڈے نائٹ ہے جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری بائیسویں سیریز میزبان کیویز نے جیت لی ہے۔ کلین سویپ سے بچنے کے لیے چیمپئنز کے چیمپئن پْرعزم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین وائٹ واش سمیت سات سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔مسلسل فتوحات کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے گرین شرٹس کو سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنے کو ہدف بنا لیا ہے، دوسری جانب شکست خوردہ پاکستانی ٹیم چوتھا میچ جیت کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کی خواہاں ہے، بلے بازوں کو روٹھی فارم بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہے، ابتدائی تینوں میچز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد سینئرز کھلاڑیوں کو تنقید کا سامنا ہے اسلئے توقع ہے کہ وہ آخری دو میچز میں عمدہ پرفارم کر کے ناقدین کو جواب دے دیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔