جیسن روئے بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے

جیسن روئے بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملبورن(اے پی پی) جیسن روئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 180 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن بلے باز ایلکس ہیلز کا ملک کی طرف سے بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا ریکارڈ توڑ دیا، ہیلز نے 2016ء میں پاکستان کے خلاف میچ میں 171 رنز کی اننگز کھیل کر ملکی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اتوار کو کینگروز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں جیسن روئے نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا، انہوں نے جہاں 180 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا وہیں پر انہوں نے ملک کی طرف سے انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے کا نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر دیا، یہ روئے کی چوتھی سنچری ہے۔

، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی اعزاز بھارت کے روہت شرما کو حاصل ہے ۔
جنہوں نے 2014ء میں سری لنکا کے خلاف 264 رنز کی اننگز کھیل کر تاریخ رقم کی تھی۔