ایرون فنچ کی ون ڈے میں نویں سنچری ، کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل
میلبورن(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ایرون فنچ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی انگلینڈ کے خلاف چوتھی جبکہ مجموعی طور پر نویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں فنچ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، یہ ان کی انگلینڈ کے خلاف چوتھی جبکہ مجموعی طور پر نویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 3 ہزار رنزوں کے ہندسے کو بھی عبور کر لیا، فنچ نے 86 ایک روزہ میچ میں 9 سنچریوں کی مدد سے 3032 رنز بنا رکھے ہیں۔تفصیلات کے مطابق فنچ کی یہ انگلینڈ کے خلاف چوتھی جبکہ مجموعی طور پر نویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کیریئر کے 3 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔