آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ، لنکا،افریقہ اور بھارت کا فاتحانہ آغاز
ولنگٹن(اے پی پی)آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت کر فاتحانہ آغاز کیا۔ نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے دن کے پہلے میچ میں آئرلینڈ انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 207 رنز بنائے، گریسی 75 رنز بنا کر نمایاں رہے، مینڈس نے3 وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے مطلوبہ ہدف 37.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،یک اور میچ میں جنوبی افریقہ انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 341 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، کپتان رینارڈ وان ٹونڈر نے 143 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کی، پیلے 62 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، کونڈی نے دو وکٹیں لیں، جواب میں کینیا کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی ، میگا ایونٹ کے ساتویں میچ میں بھارت انڈر 19 ٹیم نے آسٹریلیا انڈر 19 کو با آسانی 100 رنز سے ہرا کر جاندار انٹری کی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 328 رنز بنائے، پریتھیوی شا 94، منجوت کالرا 86 اور شبنام گل 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایڈورڈز نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا، جواب میں آسٹریلوی انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
اور پوری ٹیم 42.5 اوورز میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ایڈورڈز کی 73 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، شیوام ماوی اور نیگر کوٹی نے تین، تین وکٹیں لیں۔