یورپی یونین کے ممالک کیلئے قومی برآمدات میں 6فیصد کا اضافہ

یورپی یونین کے ممالک کیلئے قومی برآمدات میں 6فیصد کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر) یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال 2017ء میں جنوری تا ستمبر کے دوران یورپی یونین کو کی جانے والی گارمنٹس اور ہوزری کی برآمدات میں 91 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے تجارتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے ابتدائی نو مہینوں کے دوران یورپی یونین کے رکن ممالک کو 5.07 ارب یورو کی برآمدات کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری تا ستمبر 2016ء برآمدات میں 3.5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران اس میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ جی ایس پی پلس کی سہولت کے باعث ہوا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مزید :

کامرس -