بنگلہ دیش، لنکا اور زمبابوے کی سہ ملکی کرکٹ سیریز کا آغازآج ہو گا
ڈھاکہ(اے پی پی)میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا آغاز (آج) پیر سے ہو گا، افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو زمبابوے کا چیلنج درپیش ہو گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 27 جنوری تک جاری رہنے والی سیریز میں تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی روشنیوں میں کھیلے جائیں گے۔ آج پیر کو ابتدائی میچ میں بنگلہ دیش کا مقابلہ زمبابوے سے ہو گا، 17 جنوری کو سری لنکا مقابلہ زمبابوے، 19 جنوری کو بنگلہ دیش کا مقابلہ سری لنکا، 21 جنوری کو سری لنکا مقابلہ زمبابوے، 23 جنوری کو بنگلہ دیش کا مقابلہ زمبابوے سے ہو گا جبکہ 25 جنوری کو سیریز کا چھٹا اور آخری میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، فائنل 27 جنوری کو شیڈول ہے۔