سال کے پہلے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

سال کے پہلے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن(اے پی پی) رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے، راجر فیڈرر مینز سنگلز میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ویمنز سنگلز کی چیمپئن سرینا ولیمز ایونٹ میں حصہ نہیں لے رہیں۔ میگا ایونٹ کے ڈراز کے تحت سیکنڈ سیڈ فیڈرر سلوانین کھلاڑی الجاز بدینی کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے۔ عالمی نمبر ایک ہسپانوی سٹار رافیل نڈال کو ابتدائی میچ میں وکٹر ایسٹریلا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سابق عالمی نمبر ایک سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے اور سیمی فائنل میں ان کا فیڈرر سے سامنا ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں ٹاپ سیڈ رومانوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک سیمونا ہالپ کو ابتدائی راؤنڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی آئیوا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ روس کی گولڈن گرل ماریا شراپووا عالمی نمبر 46 جرمنی کی ماریا کے خلاف مہم شروع کریں گی۔
سیکنڈ سیڈ گربین مگروزا ابتدائی راؤنڈ میچ میں فرانسیسی کھلاڑی جسیکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنائیکی ماہیلا بوزرنیسکو کے مدمقابل ہوں گی۔