پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا شیڈول جاری
قصور(آن لائن)محکمہ زراعت پنجاب نے سورج مکھی کی پنجاب میں کاشت کا شیڈول جاری کردیاسورج مکھی کاشت کیلئے پنجاب کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلے حصے میں بہاولپور رحیم یارخان خا نیوالملتانوہاڑی اوربہاولنگرشامل ہیں ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کاوقت31جنوری تک مقررکیاگیاہے ۔
دوسرے حصہ میں مظفر گڑھ ڈیرہ غازی خانلیہلودھراں راجن پوراوربھکرشامل ہیں، ان اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا وقت10جنوری سے 10فروری تک مقررکیاگیاہے جبکہ قصور میانوالیسرگودھاخوشابجھنگساہیوالاوکاڑہفیصل آبادسیالکوٹگوجرانوالہلاہورمنڈی بہاؤالدینشیخوپورہننکانہ صاحبنارووالاٹکراولپنڈیگجرات اور چکوال میں بہاریہ سورج مکھی کی کاشت کا وقت25جنوری سے فروری کے آخرتک مقررکیاگیاہے۔