گرین ، پاکستان پروگرام کے تحت 10کروڑ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں ،حکام

گرین ، پاکستان پروگرام کے تحت 10کروڑ سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں ،حکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے پانچ سالہ ’’ گرین پاکستان‘‘ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 10 کروڑ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں ، جبکہ2017 ء میں پروگرام کے آ غاز کے بعد 21 لاکھ 98 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں۔ گرین پاکستان پروگرام کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کل رقبہ 79.61 ملین ہیکٹر ہے جس میں سے 20.61 ملین ہیکٹر رقبہ زیر کاشت ہے جبکہ 3.16 ملین ہیکٹر رقبہ پر جنگلات موجود ہیں۔ موسمیاتی تغیرات سے زمین کے متاثر ہونے کے حوالے سے عالمی اداروں کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں سالانہ 14 ہزار ہیکٹر زمین کٹاؤ کی وجہ سے ناقابل کاشت ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین پاکستان پروگرام سے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے بچاؤ جبکہ زیر کاشت رقبہ کو کٹاؤ سے بچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے بچا جا سکے گا۔

مزید :

کامرس -