ہارٹی ایکسپو میں کینو کی 15سے زائد اقسام متعارف کرادی گئیں

ہارٹی ایکسپو میں کینو کی 15سے زائد اقسام متعارف کرادی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )محکمہ زراعت کی طر ف سے منعقدہ ہارٹی ایکسپو میں کینو کی 15سے زائد اقسام متعارف کرادی گئیں جس میں بیج کے بغیر کینو بھی شامل ہے۔ کینوکی ان اقسام میں جفا،سی آر ایٹ ،لوکل بلڈ،وسٹن،گیمبل،فائر مونٹ اور دیگر شامل ہیں ۔کینوں کی نمائش پر دنیا بھر سے آئے ہوئے تاجروں نے خریدنے کے لئے محکمہ زراعت سے رابطہ شروع کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت نے اس حوالے ان خریداروں کی مکمل رہنمائی شروع کردی ہے ۔محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ ہارٹی ایکسپو میں جدید اور عصری تقاضوں کے مطابق کے بنائی گئی مشینری متعارف کرادی گئی ۔گوڈی کرنے والی، مڈھوں کو مٹی میں ملانے والی ،گھاس کاٹنے والی،زہر پاشی کرنے والی اور دیگر مشینیں نمائش میں رکھی گئیں جن میں کاشتکاروں نے گہری دلچسپی لی ۔ ان مشینری کے مختلف سٹال لگائے گئے جہاں یہ مشینیں مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کی گئیں ،مشینیں تیا ر کرنے والی کمپنیوں کے عملہ نے کسانوں کو ان مشینوں کے بارے بریفنگ دی اور آگاہ کیا کہ ان مشینیوں سے ان کی کارکردگی میں کس حدتک اضافہ ہوسکتا ہے ۔

مزید :

کامرس -