فائنل پاکستان میں کھیلنا حکومت کی اجازت سے مشروط ہے : کپتان بھارتی بلائنڈ کرکٹ کپ

Jan 15, 2018


عجمان(اے پی پی) بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجے کمار ریڈی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر ہماری ٹیم فائنل تک رسائی حاصل کر لیتی ہے تو فائنل پاکستان میں کھیلنا بھارتی حکومت کی اجازت سے مشروط ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک ورلڈ کپ کے میچوں میں ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور فائنل تک رسائی میں بھارتی ٹیم کے امکانات کافی روشن ہے.انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم آنے والے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی.انہوں نے کہا کہ اگر ہماری ٹیم عالمی بلائنڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لیتی ہے تو فائنل پاکستان یا یو اے ای میں کھیلنا ہماری حکومت کی اجازت سے مشروط ہے.انہوں نے کہا کہ فائنل جس ٹیم سے بھی ہوگا اسی دن جو بھی ٹیم اچھا کھیلے گی فائنل وہی جیتے گی۔

مزیدخبریں