محمد شامی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے 20 ویں بھارتی باؤلر بن گئے

محمد شامی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے 20 ویں بھارتی باؤلر بن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینچورین(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی، وہ پانچ روزہ کرکٹ میں سو یا زائد وکٹیں لینے والے 20ویں بھارتی باؤلر بن گئے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کیشو مہاراج کو آؤٹ کر کے کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 29ویں میچز کی 55 اننگز میں کیریئر کی 100 وکٹیں مکمل کیں، بھارت کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز انیل کمبلے کو حاصل ہے جنہوں نے 619 وکٹیں لے رکھی ہیں۔