آئی ٹی کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، ڈاکٹر عمر سیف
اسلام آباد (آن لائن)انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کو مراعات کی فراہمی سے آئی ٹی کی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ اس وقت آئی ٹی کی برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر ہے جس کو باآسانی 30 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ کی برآمدات کے فروغ کے لئے صنعت کے لئے خصوصی اقتصادی زونز کے قیام، کاروباری آسانیوں کی فراہمی، ٹیکس آسانیوں کے اقدامات سمیت درآمدات کی حوصلہ شکنی اور ٹیکسز کی شرح میں کمی کی ضرورت ہے