ڈی کوک ہوم گراؤنڈز پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک شکار

ڈی کوک ہوم گراؤنڈز پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سینچورین(اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اپنی سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلی مرتبہ گولڈن ڈک ہوئے، کوک بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے، انہیں ایشون نے آؤٹ کیا، یہ جنوبی افریقن سرزمین پر تمام انٹرنیشنل میچز میں پہلا موقع ہے کہ کوک پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے ہوں، اس سے قبل کوک ملک سے باہر سات مرتبہ گولڈن ڈک ہوئے، نیوزی لینڈ میں تین، بنگلہ دیش میں دو جبکہ آسٹریلیا اور سری لنکا میں ایک، ایک بار گولڈن ڈک ہوئے۔