ملک میں 3ملین سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے موجودہیں ، رپورٹ
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں 3 ملین سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے (ایس ایم ایز) کام کر رہے ہیں۔ ایس ایم ایز کا شعبہ غیر زرعی افرادی قوت کے 78 فیصد افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے جبکہ مجموعی قومی پیدوار (جی ڈی پی) میں شعبہ کا حصہ 30 فیصد اور تیار مصنوعات کی برآمدات میں 25 فیصد ہے۔ نجم الحسن عطاء کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر 2017ء تک ایس ایم ایز کے شعبہ کو 374 ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے تھے جو شعبہ کی مالی ضروریات کی تکمیل کیلئے ناکافی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شعبہ کو آسان شرائط پر قرضوں کی بر وقت فراہمی سے اسکی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ سے اقتصادی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے