ہاشم آملہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 19ویں بلے باز بن گئے

ہاشم آملہ زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 19ویں بلے باز بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سینچورین(اے پی پی)جنوبی افریقن ٹیم کے سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹرز میتھیو ہیڈن اور مائیکل کلارک کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطر�آوہ زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 19ویں بلے باز بن گئے، انہوں نے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، میتھیو ہیڈن نے 8625 اور کلارک نے 8643 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ آملہ نے 28 سنچریوں کی مدد سے 8672 رنز بنا رکھے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر 15921 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔