گراں فروشی پر ایک کروڑروپے سے زائد جرمانے ،6700کو جیل ‘چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی

گراں فروشی پر ایک کروڑروپے سے زائد جرمانے ،6700کو جیل ‘چیئرمین پرائس کنٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی )چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں عثمان نے گراں فروشوں کیخلاف امسال بھی بھرپور اور موثر انداز میں کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبازشریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،عوام کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر اعتماد کا اظہار ہمارا اثاثہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 2017ء میں گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے اعدادوشمار بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔میاں عثمان نے بتایا کہ سال2017میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صوبائی دارالحکومت میں مجموعی طور پر254605مقامات پر چھاپے مارے اورگراں فروشی پر12809مقدمات کا اندراج کرا کے 13539دکانداروں کو حراست میں لیا گیا،6800سے زائد دکانداروں کے چالان کئے گئے جبکہ 6700گراں فروشوں کو جیل بھجوایا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نہ صرف ایک کروڑ تین لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے بلکہ ان کارروائیوں کے دوران صارفین سے زائد وصول کئے گئے 3لاکھ روپے سے زائد رقم واپس بھی کرائی گئی ۔میاں عثمان نے کہا کہ صارفینکے تعاون کے بغیر بغیر گراں فروشوں کے خلاف مہم کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ صارفین سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد وصول کرنے والوں کا خود بھی محاسبہ کریں اور اس حوالے سے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو بھی آگاہ کیا جائے ۔

مزید :

کامرس -